Be Careful
ایک منافق بولا '' محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم)بتاتے ہیں کہ اونٹنی فلاں
جگہ ہے ، محمد غیب کیا جانیں ؟ :-
دیکھو اﷲ گواہی دیتا ہے کہ نبی کی شان میں بے ادبی کا لفظ ، کلمہ کفر ہے اور اس کا
کہنے والا اگر چہ لاکھ مسلمانی کا مدعی کروڑبار کا کلمہ گو ہو، کافر ہوجاتا ہے ۔
اور فرماتاہے۔ولئن سالتھم لیقولن انما کنانخوض ونلعب طقل اباللٰہ واٰیٰتہ ورسولہٖ کنتم
تستھزء ون o لاتعتذروا قد کفرتم بعد ایمانکم ۲۔اوراگر تم ان سے پوچھو تو بے شک ضرور
کہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرمادوکیااﷲاور اسکی آیتوں اوراسکے
رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے؟ بہانے نہ بناؤتم کافر ہو چکے اپنے ایمان کے بعد۔
(۲القرآن الکریم ۹ /۶۵و۶۶)
ابن ابی شیبہ وابن ابی جریرو ابن المنذروابن حاتم الشیخ امام مجاہد تلمیذ خاص سید نا عبداﷲبن عباس
رضی اللہ تعالٰی عنہم سے روایت فرماتے ہیں :انہ قال فی قولہٖ تعالی''ولئن سالتھم لیقولن انما کنا نخوض
و نلعب'' طقال رجل من المنافقین یحد ثنا محمد ان ناقۃ فلان بوادی کذا وکذا وما یدریہ بالغیب۔یعنی کسی
کی اونٹنی گم ہوگئی ، اس کی تلاش تھی ، رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا او نٹنی فلاں
جنگل میں فلاں جگہ ہے اس پر ایک منافق بولا '' محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم)بتاتے ہیں کہ اونٹنی
فلاں جگہ ہے ، محمد غیب کیا جانیں ؟ ''اس پر اﷲ عزوجل نے یہ آیت کریمہ اتاری کہ کیا اﷲ ورسول سے
ٹھٹھاکرتے ہو ، بہانے نہ بناؤ، تم مسلمان کہلاکر اس لفظ کے کہنے سے کافرہوگئے ۔
(دیکھو تفسیر امام ابن
جریر مطبع مصر جلد دہم صفحہ ۱۰۵ و تفسیر در منثور۱ اما م جلال الدین سیوطی جلد سوم صفحہ ۲۵۴)
(۱الدرالمنثور بحوالہ ابن ابی شیبہ وابن منذر وابن ابی حاتم وابی الشیخ عن مجاید تحت آیۃ ۹/ ۶۵ داراحیاء
التراث العربی بیروت ۴ /۲۱۰)
(جامع البیان (تفسیر ابن جریر تحت آیۃ ۹/ ۶۵ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۰/ ۱۹۶)
مسلمانو! دیکھو محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں اتنی گستاخی کرنے سے کہ
وہ غیب کیا جانیں ، کلمہ گوئی کام نہ آئی اور اﷲتعالی (عزوجل) نے صاف فرمادیا کہ بہانے نہ بناؤ، تم
اسلام کے بعد کا فر ہوگئے۔ یہاں سے وہ حضرات بھی سبق لیں جورسول اﷲصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
کے علوم غیب سے مطلقاً منکر ہیں۔دیکھو یہ قول منافق کا ہے اور اس کے قائل کو اﷲ تعالی نے اللہ و قرآن
و رسول سے ٹھٹھاکرنے والا بتایا اور صاف صاف کافر مرتد ٹھہرایا اور کیوں نہ ہو، غیب کی بات جاننی شان
نبوت ہے جیسا کہ امام حجۃ الاسلام محمد غزالی واحمد قسطلانی ومولانا علی قاری و علا مہ محمد
زرقانی وغیرہم اکابرنے تصریح فرمائی جس کی تفصیل رسائل علم غیب میں بفضلہ تعالٰی بروجہ اعلٰی
مذکور ہوئی پھر اس کی سخت شامت کمال ضلالت کا کیا پوچھنا جو غیب کی ایک بات بھی، خدا کے
بتائے سے بھی، نبی کو معلوم(عہ۱) ہونا محا ل و نا ممکن بتاتا ہے ،
http://www.facebook.com/islam.education
O Bhaai mere Nabi (Saw) jin per hamare maan baap qurbaan... wo Ghaaib nahin jante the. Allah tala ne sura Al-Inaam ki 50 No. verse mein nabi Saw se ye iqrar kerwaya hai k "Ae Nabi inse kehdo k mere pass Allah k khazane hain or na ye k mein gheib janta hoon or na ye k mein frishta hoon or mein to sirf is hukam per chalta hoon jo mujhe Allah ki taraf se aata hai (yani wahi) kehdo k bhala anda or aankh wala barabar ho sakte hain? to phir tum ghor kion nahin kerte!" if you do not believe that then you can see it with your own eyes here... http://www.quran.com/6/50 thanks visit www.Emanekhalis.com for more thanks
ReplyDeleteor han ager wo koi ghaaib ki baat bta b dete the to wo Allah ki tarf se unko btlaai jati thi na k wo apne paas se btate the. OKay ? or wese b hadees mein aata hai k jub Aaisha (R.A) ka haar doraane safr gum hogaya to wo mil nahin raha tha Nabi saw bee wahan mojood the us qeemti haar ki waja se sub sahaba (R.A) or Nabi saw ko aik din us jaga per thehrna padha ager nabi saw ko ghaaib ka ilam hota to wo usi waqt ye bta dete k haar kahan hai. haar oontni k niche se mila tha jub wo safr k liye dobara rawana hone lage the... thanks Ghaaib ka ilam sirf Allah janta hai. Ager hum kisi or ko Ghaaib daan samjhein ge to hum Daairaa-e-Islam se khaarij okay... Because it's shirk... and shirk is a biggest sin in Islam.. Ae Allah tamam logon ko Quran or hadees ko padhne us ko samjane or us per amal kerne ki toufeeq ata farma... Aameen
ReplyDeleteRead this book for Ahl e Sunnat point of view.
ReplyDeletehttp://irfankas.blogspot.com/2012/06/islamic-faith-islami-aqaid.html