Wednesday 29 August 2012

Musharraf


کنجروں،کنجریوں،بھانڈوں،میراثیوں،دلوں،آنٹیوں،میڈم شمیموں المعروف فنکاروں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی جس قدر مشرف دور حکومت میں ہوئی ہے کسی حکومت کو یہ شرف حاصل نہیں ہو سکا۔ سرکاری تقریبات ہوتیں یا نجی محافل، صدر مشرف کا ناچ گانا اور شغل میلہ جنرل یحیٰ کی شوقین مزاجی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا تھا۔ ”سانوں نہر والے پل تے بلا کے،تے خورے ماہی کتھے رہ گیا۔۔۔“ رقص و سرود کی وہ محفل لوگوں کو آج بھی یاد ہے۔ایک چنگا بھلا جرنیل تھا، رہی سہی عزت بھی گنوا بیٹھا ہے۔خدا جب کسی کو ذلیل کرنے پر آتا ہے تو اس سے ایسی حرکتیں اور فیصلے کروانے لگتا ہے۔
جنرل مشرف دور حکومت میں بھارت کے ساتھ تعلقات کشمیر یا پانی کے لئے نہیں ناچ گانے کے لئے کئے گئے تھے۔فنکاروں کے لئے سرحدیں کھول دی گئی تھیں۔شو بز کی دنیا مشرف کی احسان مند ہے۔جب بھی مشرف کے دور حکومت پر بات ہوتی ہے شو بز کی دنیا مشرف کی حمایت میں بولتی ہے ۔بھارتی عوام کو بھی مشرف بہت پسند ہے ۔ ”شوقیہ صحافی“اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے تو مشرف کا میڈیا سیکشن سنبھال لیا تھا کسی دور میں۔ ذرائع کے مطابق مشرف نے پاکستان سے صحافی خریدنے کی بہت کوشش کی ہے مگر جب کوئی راضی نہیں ہو ا تویہ کام بھی شو بز کو سونپ دیا ۔بقول اس کے وہ سچ بولنے سے نہیں ڈرتا جبکہ سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ” میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ مجھے عافیہ کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ کب اور کہاں گئی تھی“۔ دوسرا جھوٹ ” پاکستان کو میری ضرورت ہے“۔تیسرا جھوٹ ” پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانے ہیں“۔چوتھا جھوٹ ” میں کسی سے نہیں ڈرتا“۔۔۔غریب بیمار ہے۔ ۔۔”بہکی بہکی“ باتیں کر تاہے۔۔۔
پاک فوج کو داغدار کرنے والا جرنیل اپنے انجام کی طرف چل نکلا ہے

No comments:

Post a Comment