Sunday 23 September 2012

۔ وہ ڈڑتے ہیں تو تمھارے دین مبین کیلیۓ گھروں سے اور مسجدوں سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر نکل آنے سے۔۔ وہ اگر ڈڑتے ہیں، تو کفر کے خلاف تمھارے جمع ہو جان سے۔۔



------------------------------- 
یاد رکھنا۔۔۔! کافر آج تک کبھی بھی تمھاری نماز یا روزے سے نہیں ڈرے، لاکھوں لوگ ہر سال 2 بار اکٹھے ہو کر طواف کرتے ہے، اور اتنا بڑا مجمع پوری دنیا کو دکھایا جاتا ہے، کبھی ان کو تمھاری اس عبادت سے خوف نہیں ہوا، بلکہ مبارک باد کے پیغامات آتے ہین۔۔۔ مسجدوں میں میدانوں میں ہزاروں نہیں، لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہے، نماز عید اور نماز جنازہ ادا کرتے ہین، لیکن کبھی انہین تمھاری نمازوں سے یا تلاوت سے خوف نہیں ہوا۔۔۔، وہ کبھی تمھاری عبادت سے خوفزدہ نہیں ہوۓ۔ ان کو کوئی غرض نہين، تم 5 نمازیں پڑھو، یا 20 نمازیں پڑھو، انہیں کوئی غرض نہیں، تم تنہا نماز پڑھو، یا جمع ہو کر پڑھو۔۔۔ وہ ڈڑتے ہیں تو تمھارے دین مبین کیلیۓ گھروں سے اور مسجدوں سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر نکل آنے سے۔۔ وہ اگر ڈڑتے ہیں، تو کفر کے خلاف تمھارے جمع ہو جان سے۔۔ 

امریکہ نے کبھی تمھاری مسجدوں کو بند کرنےکا حکم نہین دیا، بلکہ خود اس نے اپنی زمین پر تمھیں مسجدین بنا کر دی۔۔ وہ تو چاہتے ہیں، کہ تم مسجدوں میں گھس جاؤ، وہ تو چاہتے ہیں> کہ تم اپنے مصلوں سے چپک جاؤ، اور انہیں کھلی آزادی مل جاۓ، وہ جو مرضی کریں، راج ان کا ہو۔۔اور بہت سارے لوگ ایسی ہی پوسٹ تیار کر رہے ہیں، کہ نماز روزہ قائم کرو، دشمن خود ہی مر جاۓ گا، یا دشمن خود ہی مومن ہو جاۓ گا۔ یاد رکھو، یہ بس کفار کی چالیں ہیں، شیطان کی چالیں ہیں۔ بس مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلیۓ، بس توجہ ہٹانے کیلیۓ،، 

ارے میں ان سے پوچھتا ہوں، کہ کیا مسلمانوں نے دنیا میں جتنی بھی فتوحات حاصل کیں، وہ بس مسجدوں میں اکٹھا نمازیں پڑھ پڑھ کر ہی حاصل کیں؟؟؟ کیا ان کے اکٹھا ہو کر نماز پڑھ لینے سے دشمن مومن ہو جاتے تھے؟؟؟ یا اپنے گھر خود ہی مر جاتے تھے؟؟؟ یا یہ ہی بتاؤ، کہ مکہ فتح کرنے کیلیۓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جماعت کی صورت میں کیوں گھر سے نکلے تھے؟؟؟ اس وقت تو کسی منافق نے بھی یہ نہیں کہا تھا، کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہی لوگوں کو اکٹھا کر کے نماز پڑھا دیجیۓ کافر وہاں خود ہی مومن ہو جائیں گے، یا مر جائیں گے۔۔۔ بلکہ جنگ بدر میں تو 313 ہزارون کے خلاف آپ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر نکل پڑے، لیکن کس نے تم کو یہ سوچ دی، کبھی سوچا ہے؟؟؟ کیسی غجیب و غریب سوچ کو پھیلا رہے ہو تم؟؟؟ کون تم کو یہ سبق پڑھا رہا ہے؟؟؟ کس کے نقش قدم پر تم چل رہے ہو؟ عبداللہ بن ابی کے یا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کے؟

کیا تم لوگ جانتے ہو؟؟؟ تم اگر بس ایک دن، بس ایک 24 گھنٹے سب پاکستانی مل کر اپنا ٹی وی بس بند کر دو، اور کچھ نہیں کرو، بس بند کر دو، تو ان کی ریٹنگ میں کتنا نقصان ریکارڈ ہوتا ہے، کیا تم جانتے ہو، بس ٹی وی چینل بند کر دینے سے کڑوڑوں کے نقصان میں ڈوب جاتا ہے یہ میڈیا، اور اگر بس ایک ہفتے کیلیۓ تم اپنا ٹی وی بالکل بند کر دو، تو کتنے چھوٹے موٹے فسادی چینل اپنی موت آپ ہی مر جاتے ہیں، بنا کچھ کیۓ۔۔۔۔ لیکن نہیں، شاید اس کو دیکھنے کے جواز بھی تمھارے پاس بہت ہے،،، افسوس امت پھر روایات میں کھو گئ۔۔۔

یاد رکھو، کافر لوگ بس اور بس تمھارے دین کی خاطر، پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر تمھاری اجتماعیت سے ڈرتے ہیں، تمھاری مسجدوں اور عبادات سے ان کو کچھ لینا دینا نہیں، ان کو پتہ ہے جس دن ہم غلبہ پا لیا، اس دن ان مسجدوں پر بھی فتح پا لے گے، ان کو بس اس وقت مسجدوں سے نکل کر تمھارے جمع ہو جانے سے خوف ہیں،کیونکہ وہ جانتے ہیں، اگر مسلمان اسلام کی خاطر جمع ہو گۓ تو پھر جہاد ہو گا، بس جہاد۔۔۔۔۔ اور وہ صرف جہاد سے ڈرتے ہیں،،، کیوں کہ جہاد میں ہمیشہ فتح مسلمانوں کی ہی ہوئی ہے، اور وہ اس تاریخ سے واقف ہیں۔۔۔۔ لیکن افسوس کہ مسلمان ہی اس عظیم تاریخ کے خلاف پراپیگنڈہ بنتے ہوۓ، کافروں اور شیطانوں کا آلۂ کار بن رہے ہیں۔۔۔۔ افسوس۔۔۔۔ مسلمانوں ہوش کے ناخن لو۔۔ ہوش کے ناخن۔۔

بیشک ہمیں نماز بھی باجماعت قائم کرنی ہو گی، تلاوت بھی کرنی ہو گی۔ لیکن احتجاج بھی جاری رکھنا ہو گا۔۔۔ اور یہ ہی عشق ہے۔ اسی کا نام عشق ہے۔۔۔ اللہ تو ہی مدد فرما، اور اس قوم کو کافروں اور شیطانوں کی چالیں سمجھنے اور اس کا بہتر سے بہتر جواب دینے کی توفیق عطا فرما۔
آمین۔۔۔ ثم آمین۔۔ یا ربّ العلمین۔۔۔۔

٭٭٭٭لبیک یا رسول اللہ٭٭٭٭








یہ "پرامن" احتجاج کیا ہوتا ہے!!!میرے ساتھ کے گھر والے سے مجھے مسلسل اپنے ماں و باپ کو گالیوں کی آوازیں آرہی ہوں ،تو کیا میں پر امن رہ پاوں گا؟ ڈاکو میری عزت سے کھلواڑ کررہے ہوں تو کوں ہے جو مجھے "پر امن" رکھ سکے؟چند بدمعاش مل کر گلی محلے میں میری ماں اور بہن کے متعلق گندی باتئیں کررہے ہوں تو ان کو چھوڑ کر مجھے "پرامن" رہنے کی تلقین کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟

کبھی کسی گاوں کے چوہدری کو "پرامن" پایا ہے جس کے حسب و نسب میں طعن کر کے اسے "چوہدریوں"کے بجائے میراثیوں کا نطفہ قرار دیا جارہا ہو؟ کبھی اس جماعت کے کارکنان کو "پرامن" پایا ہے جن کی محبوب لیڈر قتل کردی گئی ہو؟ کبھی کسی عوامی لیڈر کا مذاق اڑنے کی صورت میں اس کے متبعین کو "پرامن" پایا ہے؟

ہولو کاسٹ کے متبعین کو کبھی کسی نے "پرامن" دیکھا ہے؟کالوں کی تذلیل ہونے کی صورت میں کبھی امریکہ میں بھی ان کو "پرامن" دیکھا گیا ہو؟فرانس میں تیل کی قیمتیں ہی تو بڑھی تھیں مگر لوگ تو ادھر بھی "پرامن" نہیں رہے؟ لندن میں ایک شخص ہی تو پولیس فائرنگ سے مرا تھا "مگر مظاہرے "پرامن" نہ تھے!!

تو پھر مجھے کس "امن " کی تلقین کی جارہی ہے !! محمدعربی کی توہین کردی جائے اور امت "پرامن" رہے ،ان کے برہنہ کارٹون چھاپ دیے جائیں اور "مسلمان "پرامن" رہیں ۔۔غلیظ لوگ ان کا روپ دھارے جو کہ یقینا ان کا روپ بھی نہیں ہے بلکہ شیطان کا چہرہ ہے ایکدوسرے ساتھ سیکس کرتے دکھائے جائیں اور امت "پرامن" رہے ؟!! کیوں رہے پرامن؟ جب یہ احتجاج کا طریقہ بھی تم نے سکھایا ہو، اس کے اصول اور ضابطے بھی تم نے مقرر کیے ہوں اس کی اجازت بھی تم نے دے رکھی ہو،اس کو آزادی اظہار کا طریقہ بھی تم مانتے ہو تو پھر کیوں رہے "پرامن"؟؟

ابھی تو شکر کرو اس کو درست احتجاج کا پتہ نہیں وگرنہ یہ مظاہرے نہ کررہی ہوتی جن کے ہونے کا تمھیں کوئی فرق نہیں بلکہ تم تو چاہتے ہو کہ یہ ہوں۔۔تاکہ لوگ احتجاج کا طریقہ بھی تم سے سیکھیں اور وہ احتجاج بھی "پرامن" ہو اور تم پھر "پرامن طریقوں" سے کوئی اور توہین کرسکو اور امت پھر "پرامن" احتجاج میں مشغول ہوجائے!! اس کی یہ تربیت تو تمھیں درکار ہے ،یہاں تک کہ یہ غیرت رسول سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے اور ہر ہونے والی توہین پر "پرامن"رہنا سیکھ جائے

مگر یہ بات اب آسان نہ رہے گی وقت آنے والا ہے کہ یہ اصل احتجاج کرے گی وہ کہ جو اسے سلف سے ملا ہے یہ تمھارے اس طور طریقے سے بھی جان چھڑا لے گی وہ احتجاج جس کے خوف سے تمھاری نیندیں اڑی ہوئی ہیں ،ہاں ہاں امت محمدیہ جاگ رہی ہے اسے تم نے جگا دیا ہے اور "تلوار والااحتجاج" کرنے والی ہے اور کیوں نہ کرے محمد عربی کی حرمت کا معاملہ ہے جس کے بغیر ایمان مکمل ہی نہی ہوتا!!




No comments:

Post a Comment